فلاحی تنظیموں کے سربراہان ہیروز ہیں، اسد قیصر

211

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے خصوصی افراد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ فلاحی تنظیموں کے سربراہان ہیروز ہیں، انسانیت کی خدمت مذہبی فریضہ ہے، تعاون کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں، ادارہ کورٹ کی فلاحی کام اور انسانیت کی خدمت ایک اعلیٰ مثال ہے۔ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے خصوصی افراد کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تقریب
میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بطورِ مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلاحی تنظیم رشد میموریل ویلفیر ٹرسٹ، کورٹ اور اخوت فاؤنڈیشن کی فلاحی کام اور انسانیت کی خدمت ایک اعلیٰ مثال ہے،ان تنظیموں نے جس جذبے سے ملک بھر میں انسانیت کے لیے جو کام کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ خصوصی بچوں اور معاشرے کے متوسط طبقے کے لیے تمام سہولیات سے آراستہ جو اسکولز اور کالجز بنائے ہیں وہ قابل ستائش ہیں جبکہ میں نے اسپیکر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پنجاب، کشمیر، سندھ اور خیبر پختونخوہ کے مختلف علاقوں دورہ کیا مجھے ان تنظیموں کی خدمات کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، فلاحی کام کرنے والے انسان ہی اپنی زندگی کے مقصد پورا کر رہے ہیں ۔