کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سر براہی میں لارجر بینچ آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق لارجر بینچ کراچی کے 35 ہزار پلاٹوں کی چائنا کٹنگ، گجر نالہ متاثرین کی بحالی، کام تھری، تجوری ہائٹس، تجاوزات کے خلاف آپریشن، کراچی سرکلر ریلوے بحالی، ریلوے اراضی قبضہ سمیت دیگر اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرے گا، اس ضمن میں وزیراعلی سندھ، چیف سیکرٹری، کمشنر کراچی، اٹارنی جنرل پاکستان، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، تمام کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسران، ڈی جی کے ڈی اے، چیئرمین کے پی ٹی، چیئرمین پی آئی اے، ڈی جی پارکس، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سیکرٹری ریلوے کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔