پشاور، پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، پولیو مہم کیلیے سیکورٹی سخت

153

پشاور ( آن لائن) پولیس اہلکار کے ٹارگٹ کلنگ واقعہ کے بعد پشاور میں پولیومہم کے لئے سیکورٹی مزید سخت کر دی ہے مہم میں حصہ لینے والے بعض خواتین پولیو اہلکاروں نے سیکورٹی کے لیے اپنے ساتھ بھی اسلحہ لائے تھے گزشتہ روز پولیس اہلکار کے ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کے بعد سٹی ، کینٹ ، رورل اور حیات آباد میں پولیو مہم کے لیے سیکورٹی کے مزید سخت انتظامات کئے گئے پولیس اہلکاروں کو اس حوالے سے نئی گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی پشاور سمیت صوبے بھر میں پولیو ورکروں اور ڈیوٹی کے دوران بعض اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض اہلکاروں کو ذاتی دشمنیوں کے بناء پر قتل کیا گیا ہے تاہم اسے پولیو کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے ۔