یونیورسل سروسز فنڈز کی کروڑوں کی اشتہاری مہم مخصوص کمپنی کودینے سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں یونیورسل سروسز فنڈز کی کروڑوں کی اشتہاری مہم مخصوص کمپنی کودینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔
احتساب عدالت اسلام آبادنے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 10 نومبر طلب کر لیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کی طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کیے۔
یوسف رضا گیلانی پر یونیورسل سروسز فنڈز کی کروڑوں کی اشتہاری مہم من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے۔ نیب نے ملزمان کیخلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔