عوام عمران خان سے جلد نجات چاہتے ہیں‘ مریم اورنگزیب

72

لاہور (نمائندہ جسارت)ن لیگ ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام عمران خان سے جلد نجات چاہتے ہیں،عمران خان کو صرف اپنا، اپنے مافیا اور اے ٹی ایمز کا احساس ہے، وزیراعظم 34 روپے پیٹرول پربڑھا کر سبسڈی کے ڈرامے کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان عوام کو ریلیف دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے، قوم کو اب اس حکومت کی کسی بات پر یقین نہیں،وقت آگیا ہے اب عمران خان استعفادے دیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی جریدے کے مطابق پاکستان چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا
ہے۔ ملک میں ترقی کی شرح زمین بوس ہے، ٹارگٹڈ سبسڈی کی باتیں قوم کو دھوکا دینے کی کوشش ہے۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بدترین مہنگائی، بے روزگاری، معاشی ابتری سے ملک کو اجاڑ دیا گیا ہے۔