لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے نوڈیرو روڈ کے علاقے میں زیر تعمیر گودام کے تعمیراتی کام کے دوران بجلی کی 11 ہزار وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث 50 سالہ ضعیف مزدور احمد سانگی گر کر بیہوش ہوگئے جنہیں دیگر مزدوروں نے بیہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے بیہوش ہونے والے مزدور کے فوت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے نعش ورثا کے حوالے کردی۔ ورثا کے مطابق احمد سانگی صدیقی کالونی کا رہائشی تھا جو آج صبح کے وقت نوڈیرو روڈ کے علاقے میں زیر تعمیر گودام کے تعمیراتی کام کے دوران بجلی کی 11 ہزار وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث بیہوش ہوا جسے فوری طور دیگر مزدوروں نے چانڈکا اسپتال منتقل کردیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ دوسری جانب متوفی کی نعش ورثا گھر لے گئے جہاں نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔