کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کے ایچ اے انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ میں گولز کی برسات کے اگے حیدر حسین کی تنبیہہ نے بند باندھ دیا، کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں چیمپئن شپ میں 12 ربیع اول کے احترام میں ایک دن کے وقفے کے بعد چیمپئن شپ کا آغاز ہواتو ایونٹ کے 5ویںدن کھیلے گئے 3 میچز میں صرف 7 گول ہی ہوسکے، واضح رہے چیمپئن شپ کے دوران ایک دن میں 3میچز میں 33 گول ہونے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین نے تمام کلبز کے آفیشلز کو دفاعی کھلاڑیوں کی کمزوریوں پر کام کرنے کی ہدایت کی تھی، کے ایچ اے انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ کے 5ویںروز کراچی ٹائیگرز ایچ سی اور ڈولفن ہاکی کلب کے درمیان کھیلا جانے والا ایونٹ کا15واں میچ دونوں ٹیموں کے لئے سخت جان ثابت ہوا، دونوں ٹیموں کے فاروڈ نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے لیکن دفاعی کھلاڑیوں خاص کر گول کیپرز کے شاندار کھیل کے باعث کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی، مقررہ وقت میں میچ بغیر کسی گول کے ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، چیمپئن شپ کے16ویںمیچ میں وائی ایم سی اے کلب نے او ائی ایس ایس اے ہاکی کلب کو ذوالفقار حسین کی ہیٹرک کی مدد سے 1-3 سے شکست دیدی، پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر تھا، دوسرے ہاف میں او ائی سی سی اے کلب فاتح ٹیم کے فاروڈ ذوالفقار حسین کے اگے بند باندھنے میں ناکام رہے۔