ترکی اور ایران کے درمیان سلامتی کے معاہدے پر دستخط

336
تہران: ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی اور ان کے تُرک ہم منصب سلیمان سوئیلو ترجمان کے ذریعے مذاکرات کررہے ہیں

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی اور ایران کے درمیان سلامتی کے شعبے میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط ہوگئے۔ تہران میں موجود وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو اور ان کے ایرانی ہم منصب احمد واحدی کے درمیان طرفہ مذاکرات کے بعد دستخط کیے گئے ، جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ ترک وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ کردستان ورکز پارٹی اور اس جیسی تمام تنظیموں کے خلاف جنگ میں ہم مل کر کوششیں کر رہے ہیں۔ ،دونوں ممالک نے اپنے اپنے مطالبات ایک دوسر ے کے سامنے رکھے ہیں اور اس بار بھی ہم نے انسداد دہشت گردی کے موضوع پر اپنے عزم اور تعاون کا دوبارہ اظہار کیا ہے۔