نیب مقدمات گھڑکر حکومت مخالفین کوہراساں کرتاہے ،شازیہ مری

79

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا کرنے کے حکم پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیب خیالی مقدمات بناکر حکومت مخالفین کو ہراساں کرتا ہے اور نیب کو پولیٹیکل انجیئرنگ کے لیے بنایا گیا تھا۔ شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی رہنما سید خورشید شاہ کو جھکانے کے لیے ان کے خاندان کی خواتین کے خلاف بھی مقدمے بنائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آمروں اور ان کی باقیات نے احتساب کو سیاسی ایجنڈا بناکررکھ دیا۔