اسلا م آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور اِن کی بیٹی ایمان زینب مزاری کی سوشل میڈیا پر نوک جھونک ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بیان دیا کہ ملک جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے، ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے۔ ایمان زینب مزاری نے مزید کہا کہ آپ چاہتے ہیں جادو کرنے والوں پر بات بھی نہ ہو، ایسا ہر گز
نہیں ہوگا۔ جس پر شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ شرمندہ ہوں کہ تم اس حد تک گر کر ذاتی حملے کر رہی ہو، بطور وکیل کسی ثبوت کے بنا الزامات لگانا ہتک عزت میں آتا ہے۔ تمام تنقید ناکام ہو تو ذاتی حملے کرنا شرمناک ہے۔