ٹھٹھہ( نمائندہ جسارت)پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ انجینئرنگ محکمہ ٹھٹھہ اور سجاول ضلع کے چھوٹے ملازمین سے ناانصافیوں کے خلاف ملازمین کا مکلی پر احتجاجی مظاہرہ، انصاف کا مطالبہ۔محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ٹھٹھہ اور سجاول ضلع کے چھوٹے ملازمین چوکیدار آپریٹر بیلدار کی جانب سے اپنے جائز مطالبات کے حل کے لیے ایک احتجاجی مظاہرہ محمد اسلم درس ،قادر بخش ملاح ،منٹھاد گابار پیارو درس ابو بکک، دوست علی بکک ،جمن متارو سلیمان اور دیگر کی سربراہی میں مکلی پر کیا گیا جس میں رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 1996ء میں اس محکمے میں بھرتی کیا گیا جس کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر ہمیں 2017ء میں مستقل کرکے سروس بک دی گئی جس میں ہماری سروس 1996ء سے لگائی گئی مگر ابھی تک محکمہ خزانہ ہماری پچھلی تنخواہیں پے سلپ میں چڑھانے کے لیے تیار نہیں ہے جبکہ ٹھٹھہ اور سجاول ضلع کے علاوہ تمام ضلع میں پچھلی تنخواہیں کی پے سلپ میں پچھلی سروس چڑھائی گئی ہے مگر ہمیں یہ سہولت نہیں ملی ہے اس کے علاوہ ہماری 16 ماہ کی رکی ہوئی تنخواہیں بھی ہمیں نہیں ملی ہیں جس کی وجہ سے ہم سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر ہماری پرانی سروس کائونٹ کرکے محکمہ خزانہ کو پابند کرے کہ ہماری پچھلی رکی سروس تنخواہیں پے سلپ پر چڑھاکر ہماری 16 مہینوں کی تنخواہیں دلواکر ہمیں پریشانی سے بچایا جائے۔