سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں،چیف جسٹس

244

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں ہے ۔عدالت عظمیٰ میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ کے وائس چانسلر کے تقررسے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار ڈاکٹر شمس الدین کے وکیل نے بتایا کہ آج امیدواران کے انٹرویو کیے جا رہے ہیں۔عدالت نے 2ماہ میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے تقرر کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سندھ کی بدقسمتی ہے کہ ایک وائس چانسلر بھی نہیں لگایا جا سکا، اصل مسئلہ یہ ہے اپنا بندہ لگانا چاہتے ہیں، سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں ہے۔