چمن پاک افغان بارڈر دوبارہ کھولنے کے حوالے سے مذاکرات بے نتیجہ ختم

301

چمن (آن لائن) چمن پاک افغان بارڈر دوبارہ کھولنے کے حوالے سے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔ جو پاک افغان باب دوستی گیٹ پر ہوئے۔ افغان وفد نے تذکرہ پر افغان شہریوں کو آنے کی اجازت دینے اور بارڈر سے پاک فوج کو ہٹا کر لیویز فورس تعینات کر نے کا بھی مطالبہ کیا۔ پاکستانی وفد نے باب دوستی گیٹ کھولنے پر زور دیا اور پاک افغان بارڈر کے قریب آبادی پر مشترکہ کمیٹی بنانے کا کہا تاکہ کے پاک افغان بارڈر پر باڑ کو مکمل کیا جا سکے جس پر دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے اتفاق نہ ہو سکا۔