سکھر (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے ربیع الاول کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس و ریلیوں کے روٹس کا دورہ کیا اورمنتظمین سے ملاقاتیں، سیکورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ترجمان پولیس کی مطابق انہوں نے شہرسے نکلنے والی ریلیوں اور جلوسوں کی گزر گاہوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی پلان کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ایس ایس پی سکھر کا 12 ربیع الاول کے موقع پر سیکورٹی کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کے لیے متعلقہ افسران کو سخت احکامات جاری کیے اور کہا کہ جلوس کے روٹس کا جائزہ لیا جائے ، ارد گرد عارضی رہائش پذیر افراد کے کوائف مکمل چیک کیے جائیں متعلقہ تھانے پر انٹری کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز اپنی حدود میں سرچ آپریشن کریں ،داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مؤثر بنانے کی ہدایات کیں ،مشتبہ افراد اشیا کی موجودگی پر کنٹرول کو نوٹ کروائیں،ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی غفلت کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔