عمران خان سے ملک نہیں چل سکتا، استفا دیں، مریم اورنگزیب

224

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملک نہیں چل سکتا، استعفا دیں اور گھر جائیں۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 3 سال میں ملک کا حال کیا سے کیا کردیا، ڈالر 173 روپے کا ہوگیا، اس ملک کی بنیادیں نہ ہلائیں، استعفا دیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال میں عمران خان نے جھوٹ پہ جھوٹ بولا، قوم کو دھوکے پر دھوکا دیا، ملک اور عوام کے ساتھ کیا کردیا ہے، عمران خان نے 3 سال میں عوام کو لوٹا اور صرف اور صرف جھوٹ بولا، ملک کی فارن پالیسی، خارجہ اور معاشی پالیسی کا جنازہ نکال دیا، ملک کے قومی اداروں کو متنازع اور ان کا تماشا بنا دیا، ملک کو تاریخی مقروض کردیااور روزگار کا جنازہ نکال دیا۔