آئی ایس پی آر شیخ رشید کے بیانات کا نوٹس لے ‘رانا ثنا اللہ

109

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خا ن نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید عمران خان حکومت کے لیے کھڈا کھود رہے ہیں‘ شیخ رشید مریم نوازکے بارے میں زبان سنبھال کر بات کریں‘وہ افواجِ پاکستان کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئے ہیں‘ عمران خان کی حکومت گرانے میں سرفہرست کردار ادا کر رہے ہیں‘ خود ساختہ ترجمانوں کو روکنا ہوگا جو اپنے بیانات سے اداروں کو مزید متنازع بنا رہے ہیں‘شیدا ٹلی فوج کا نام لیکر اداروں کو مسلسل متنازع اور بدنام کر رہے ہیں‘ آئی ایس پی آر شیخ رشید کے حالیہ بیانات کا نوٹس لے‘ یہ جس حکومت میں ہوتے ہیں اس کے خاتمے کا بندوبست بھی خود ہی کرتے ہیں۔