کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود زرداری لیگ کاجلسہ ناکام ہوا

122

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود زرداری لیگ کے ناکام سیاسی پاور شو نے ثابت کردیا ہے کہ سندھ کے عوام زرداری لیگ سے بیزار ہیں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے ترجمان نے پیپلز پارٹی کے باغ جناح میں ہونے والے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کے پیسوں سے کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود زرداری لیگ کا پاور شو ناکام ثابت ہوا ، عوام کی عدم شرکت زرداری لیگ کی کرپٹ حکومت سے نفرت کا اظہار ہے ۔