پشاور: ڈاکوؤں نے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے بھائی کو لوٹ لیا

55

پشاور (آن لائن) پشاور میں ڈاکوؤں نے صوبائی وزیر خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کے بھائی لیاقت علی کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق 3 موٹر سائیکل سوار مسلح افراد گل بہار نمبر 2 میں لیاقت علی سے موبائل فون، رقم، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر اشیا چھین کر فرار ہوگئے۔