اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے نیب آرڈیننس کے ذریعے احتساب عدالت سے فائد ہ لینے کی کو شش کی‘ آئی ایم ایف ٹیکس بڑھانے کا کہہ رہا ہے‘ عالمی منڈی میں پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں بڑھ گئی جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے ہیں‘ 89 میں سے 69 شو گرملوں کا آڈٹ مکمل ہوگیا‘ شوگر ملز پر 619 ارب روپے کا ٹیکس لگایا گیا‘ شوگر کمیشن نے شوگر ملوں پر 44 ارب روپے کا جرمانہ عاید کیا‘ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں۔