ایبٹ آباد: خیبر پختون خواہ کے شہر ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ اباد کے ضلع بٹگرام کے ایک نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق 7 جڑواں بچوں کو جنم دینے والی 34 سالہ رخسانہ اور یار محمد پہلے سے 2 بچیوں کے والدین ہیں۔ خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ نارمل بچے کی پیدائش 36 ہفتوں میں ہوتی ہے لیکن ان کی پیدائش 32 ہفتے بعد ہوئی ہے، جس کے باعث بچوں کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، تاہم تمام بچے اور ماں مکمل صحت یاب ہیں۔