کوئٹہ ،کیچ دھماکے میں جاں بحق دو بچوں کے لواحقین کا دھرنا جاری

111

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کیچ دھماکے میں جاں بحق دو بچوں کے لواحقین کا کوئٹہ میں دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔پانچ روز قبل ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دو بچے جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی تھی۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کی جانب سے دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔لواحقین نے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری تک تدفین کرنے سے انکار کردیا ہے۔ مظاہرین وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی اجازت نہ ملنے کے بعد ریڈ زون میں دھرنا دے کر بیٹھے ہیں۔