پنڈورا پیپر: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کر لیا

153

اسلام آباد (آن لائن) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پنڈورا پیپرز کے حوالے سے عدالت عظمیٰسے رجوع کر لیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی طرف سے حشمت حبیب ایڈووکیٹ نے درخواست میں وفاق،نیب چیئرمین، ایف آئی اے ،چوری شدہ املاک سے متعلق اثاثہ جات ریکوری یونٹ، چیئرمین ایف بی آر، گورنر اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ ایف بی آر اور تمام فریقین کو احکامات جاری کیے جائیں کہ پنڈورا اور پاناما لیکس میں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کی جائیں۔ شواہد مانگے جائیں کہ پاکستان سے پیسہ آف شور کمپنیوں میں کیسے گیا؟ ٹھوس وضاحت نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے‘ اقوام متحدہ چارٹر کے تحت کرپشن کے پیسے سے بنائے گئے اثاثے واپس لانے کا حکم دیا جائے۔