کراچی(پ ر)نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے صدرخالدخان اور جنرل سیکرٹری قاسم جمال ،نائب صدرمحمدسیلم ،جوائنٹ سیکرٹری امیرروان نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کم ازکم اجرت 25 ہزارروپے کے نوٹیفیکیشن کیخلاف فیکٹری مالکان کی درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے نوٹیفکیشن کو برقرار رکھنے کے فیصلے کو خوش آئندقرار دیاہے۔واضح رہے کہ فیکٹری مالکا ن نے 25 ہزارروپے کم ازکم تنخواہوں کے نوٹیفکیشن کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاتھا اورمو قف اختیارکیاتھا کہ اس کو فوری طورپر معطل کیاجائے ۔ مالکان کے ان پٹیشن کیخلاف نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی انٹروینر بنی اورموقف اختیارکیاتھا کہ 25 ہزارروپے کم ازکم موجودہ مہنگائی کے لحاظ سے کم ازکم تنخواہ 30 ہزار روپے کی جائے ہائی کورٹ کے نوٹیفکیشن کو برقرار رکھااورریماکس دیتے ہوئے ہوئے کہاکہ منیمم ویجز بورڈکی باڈی کی سرزنش کی تھی کہ بورڈ کی میٹنگ میں جس کے حکومت کے ممبران اکثریت میں تھے 25 ہزارروپے کو پاس کیوں نہیں کروایا، جب کہ اجلاس ایک سال سے نہیںہوا۔عدالت نے منیمم ویج بورڈ کو حکم دیاہے کہ وہ اس کو فوری طورپردیکھے ۔