کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کی طرف سے جاری کردہ کم سے کم اْجرت مزدوروں کی 25000 ہزار روپے کے نوٹیفیکیشن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ ایمپلائر فیڈریشن کی پٹیشنوں پر دے کر لاکھوں مزدوروں کے حقوق کی ترجمانی کی ہے،ان خیالات کا اظہارسندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد عدالت کے باہر مزدور رہنما لیا قت علی ساہی سیکرٹری جنرل ڈیموکریٹک ورکرز فیڈریشن نے مزدوروں رہنماؤں رانا محمد یوسف ، دارا ظفر، ملک غلام محبوب، ناصر منصور، نذیر عباسی، بخت زمین خان کے ہمراہ کیا۔