عمران خان سے اپنے سیاستدان نہیں سنبھل رہے صورتحال کیا سنبھالیں گے،زرداری

122

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدرمملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سے اپنے سیاستدان نہیںسنبھل رہے صورتحال کیا سنبھالیںگے۔گزشتہ روزاسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیا صورتحال سنبھالیں گے انہوں نے تو اپنے سیاستدان ہی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی چیف کے تقرر سے متعلق ہمارا مؤقف ہے کہ یہ حکومت ہے ہی نااہل ، آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے وقت بھی 5 مسودے بنے تھے، مجھے علم
نہیں ہے کہ فیصلہ تبدیل ہوگا یا برقرار رہے گا،اللہ خیر کرے گا۔سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی، جب تک معیشت مزید نیچے نہ آجائے یہ احتساب کے عمل کا سلسلہ جاری رہے گا۔