لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری و ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی جمیل احمد سومرو نے پی پی پی سٹی صدر خیر محمد شیخ، جنرل سیکرٹری انور لہر، وقار بھٹو، میر ماجد بروہی، سردار محمد نواز شیخ و دیگر کے ہمراہ قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔ بعد ازاں انہوں نے کیمپس میں شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودے بھی لگائے، جمیل احمد سومرو نے یونین کمیٹی ایک میں اوڈ برادری سے تعلق رکھنے والے 65 مستحق مرد و خواتین میں پانچ پانچ ہزار روپے کے چیکس تقسیم کیے، دوسری جانب جمیل احمد سومرو نے یونین کمیٹی 12 میں منعقد شمولیتی تقریب میں شرکت کی جہاں جی ڈی اے اور جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے امام بخش بھٹو، عبدالرحمن بھٹو، محمد عثمان سانگی، حسنین بھٹو، فیاض حسین بھٹو، ارشاد علی بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو، انور علی بھٹو، عبدالوہاب بھٹو، مجاہد علی بھٹو، بخت علی کھوسو و دیگر نے اپنی برادری اور دوستوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کی۔اس موقع پر جمیل احمد سومرو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جمہوری پارٹی ہے جو عوامی حقوق کے حاصلات کے لیے کوشاں ہیں جبکہ دیگر پارٹیاں صرف اقتدار کے لیے میدان میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ ملک کا وزیراعظم بلاول زرداری ہوگا۔ جمیل احمد سومرو نے مختلف برادریوں کے معززین سے تعزیت بھی کی۔