مشرف، زرداری اور گیلانی کیخلاف پرانی درخواستیں غیر موثر قرار

189

لاہور (آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سابق 2 صدور اور ایک وزیراعظم کے خلاف دائر درخواستوں کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے درخواستوں کو مسترد کردیا۔ 3 رکنی بینچ میں لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شجاعت علی خان شامل تھے جبکہ سابق صدر پرویز مشرف، سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف 10 سال قبل جن 3 وکلا نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی تھیں تینوں وفات پا چکے ہیں۔