لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے شہر ڈیرہ الٰہیار کے قریب خانگڑہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں 18 سالا نوجوان صابر علی شیخ ان کے رشتے دار دوست ببلو اور ذیشان شیخ شدید زخمی ہوئے جنہیں آسپاس کے لوگوں نے تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں دوران علاج صابر علی شیخ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔