سندھ ہائی کورٹ نے کوٹا سسٹم کیخلاف درخواست مستردکردی

142

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کی دائر درخواست مسترد کر دی۔ بدھ کو جسٹس صلاح الدین کی سربراہی میں جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے صوبے میں تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت عالیہ سندھ نے کوٹا سسٹم سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کوٹا سسٹم سے متعلق قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے۔ عدالت اتنی بڑی تقرریوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں دے سکتی۔