سندھ ہائی کورٹ: سڑکوں کی بندش سے متعلق درخواست پر رپورٹ طلب

222

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آواری ٹاور روڈ سمیت اہم سڑکوں کی بندش سے متعلق پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت ڈی آئی جی پی کے واضح جواب جمع نہ کرانے پر معززجج نے برہمی کا اظہار کیا۔بعد ازاں دائر درخواست پرحکام سے جامع رپورٹ طلب کرلی۔