اگلی باری پیپلز پارٹی کی ہوگی، آصف زرداری کا دعویٰ

228

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلی باری پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق ہمارا مؤقف ہے کہ یہ حکومت ہی نااہل ہے، عمران خان اپنے سیاستدان ہی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں۔

صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ آپ نیب آرڈیننس کو چیلنج کریں گے؟ اس کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ نیب آرڈیننس پہلے ہی سپریم کور ٹ میں چیلنج ہوچکا ہے، حکومت نیب آرڈیننس اپنی دفاع کے لیے لائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل اس وقت تک چلتا رہے گا جب تک معیشت مزید نیچے نہیں آجاتی رہے گی۔