سکھر (نمائندہ جسارت) جے آئی یوتھ ضلع سکھر کی جانب سے روہڑی پولٹری فارم کے مقام پردو نئے یونٹس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری اور صدر جے آئی یوتھ ضلع سکھر عبدالحمید تنیو ، ضلعی جنرل سیکرٹری ساجد علی تنیو نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان لاشاری نے جے آئی یوتھ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ کی جانب سے نوجوانوں کو جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور نئے یونٹس قائم کیا جانے سے یوتھ کو استحکام حاصل ہو گا۔ انہوںنے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم سے اپنا کردار ادا کریں۔