ایرانی قونصل جنرل کی ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر سے ملاقات

181

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سندھ کے ڈائریکٹر عامر فاروقی سے ملاقات، انسانی اسمگلنگ، انسداد دہشت گردی، بغیر دستاویزات کے سفر اور باہمی متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں عامر فاروقی نے متعلقہ مسائل کے حل کیلیے اپنے بہترین تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ حسن نوریان نے ایرانی قونصلیٹ کراچی کے ساتھ بہترین تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں دونوں شخصیات اس بات پر متفق رہیں کہ پاکستان اور ایران دیرینہ دوست ہیں اور آپس میں برادرانہ تعلقات ہیں۔