ہائوسنگ اسکیمز سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج

148

اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے ہائوسنگ اسکیمز سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ خلاف قانون ہے،ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لیکر اختیارات سے تجاوز کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے سرکاری ملازمین کے لیے جاری ہائوسنگ اسکیمیں متاثر ہورہی ہیں،ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 20 اگست کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ہائیکورٹ کو مستقبل میں ایسے فیصلے دینے سے روکا جائے۔درخواست میں وفاقی حکومت،وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔