بلاول کی ملک میں استحصالی قوتوں سے جنگ ہے، شازیہ مری

143

کراچی (آن لائن) مرکزی اطلاعات سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی ملک میں استحصالی قوتوں سے جنگ ہے اور 8 برسوں سے غریب عوام شدید مشکلات کاشکار ہیں جبکہ نوجوانوں کیلیے ملازمتوں کے دروازے بھی بند ہیں۔شازیہ مری نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک
جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا اپنے بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کا اصل جرم یہ ہے کہ وہ نوجوانوں کو باعزت روزگار دیتی ہے اور عوام کے لیے روزگار کے وسائل پیدا کرتی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ موجودہ نالائق حکومت نے درمیانہ طبقے کو بھی غریب بنا دیا ہے، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو لنگر خانے کا راستہ دکھا کر صلاحیتوں سے محروم کیا جا رہا ہے اور کہا کہ عوام بلاول زرداری کا ساتھ دیں وہ کبھی مایوس نہیں کریں گے۔