فیصل آباد: جماعت اسلامی کے زیراہتمام ڈاکٹر قدیر کی غائبانہ نماز جنازہ

131

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے زیراہتمام محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی غائبانہ نمازجنازہ بیرون چوک چنیوٹ بازارادا کی گئی۔ ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے نمازجنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر سردار ظفر حسین خان، انجینئر عظیم رندھاوا، لیاقت علی گل، رائے اکرم کھرل، شیخ محمد مشتاق، سابق ایم پی اے ملک محمد دین، یاسر کھارا ایڈووکیٹ، میاں انوار الحق ایڈووکیٹ، احمد کھارا ایڈووکیٹ، شیخ افضال شاہین سمیت کاروباری شخصیات، جماعت اسلامی کے کارکنوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔