کراچی (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی ملک میں استحصالی قوتوں سے جنگ ہے اور 8 سال سے غریب عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ نوجوانوں کیلیے ملازمتوں کے دروازے بھی بند ہیں۔ شازیہ مری نے ان خیالات کا اظہارپیرکو اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت کا اصل جرم یہ ہے کہ وہ نوجوانوں کو باعزت روزگار دیتی ہے اور عوام کے کیلیے روزگار کے وسائل پیدا کرتی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ موجودہ نالائق حکومت نے درمیانہ طبقے کو بھی غریب بنا دیا ہے،تعلیم یافتہ نوجوانوں کو لنگر خانے کا راستہ دکھا کر صلاحیتوں سے محروم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام بلاول زرداری کا ساتھ دیں وہ کبھی مایوس نہیں کریں گے۔