ہائی کورٹ ڈی جی نیب سندھ کی عدم حاضری پر برہم

99

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں گھپلوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی نیب سندھ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ پیر کو سماعت کے موقع پر ڈی جی نیب سندھ عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی کوئی ریکارڈ پیش کیا گیا ۔اس موقع پرہائیکورٹ نے کہا کہ عدالتی طلبی کے باوجود ڈی جی نیب سندھ پیش نہیں ہوئے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے ڈی جی نیب سندھ کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت 14نومبر تک ملتوی کردی۔