پنجاب حکومت کاسعد رضوی کی رہائی کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج

139

لاہور(صباح نیوز) پنجاب حکومت نے سعد رضوی کو رہا کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میںچیلنج کردیا۔ پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رہا کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا۔ پنجاب حکومت نے درخواست میں سعد رضوی کے چچا کو فریق بنایا ہے۔حکومت پنجاب نے درخواست میں موقف پیش کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سعد رضوی کو رہا کرنے کے حکم میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، لاہور ہائیکورٹ کو کیس سے متعلق تفصیلی ریکارڈ بھی فراہم کیا گیا، سعد رضوی کو نظر بند کرنے کا حکومتی فیصلہ قانونی طور پر درست ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت عظمیٰ سعد رضوی کو رہا کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔