اسلام آباد : پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ یہ حکومت نااہل اور نالائق ہے جو کچھ بھی ڈیلیور نہیں کرسکی،تحریک انصاف کی نااہلی پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ ہم سڑکوں پر آکر اسے آشکار نہ کرتے تو یہ کبھی تاریخ کا حصہ نہیں بنتی،دھاندلی کی پیداوار ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہناتھا کہ حکومت صدارتی آرڈیننس لاکر اپنی سہولت کیلئے قانون سازی کررہی ہے، یہ قانون سازی ایک اچھی مثال نہیں،پی ٹی آئی حکومت کو توسیع پی ڈی ایم نہیں کسی اور وجہ سے ملی ہے،قانون کسی ایک فرد کےلیے نہیں بنایا جاتا۔