دادو (نمائدھ جسارت )دادو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و وزیر اعظم پاکستان عمران خان مرکزی قیادت کی جانب سے ماہ ربیع الاول میں عشرہ رحمت العالمین منانے کا اعلان کیا گیاہے۔ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان مؤرخہ 10 اکتوبر بروز اتوار دن 2 بجے عشرہ رحمتہ للعالمینﷺ کے ضمن میں سیرتْ النبیﷺ کانفرنس سے تاریخی خطاب کے اعلان کے بعد دادو میں پریس کلب پر سیرتْ النبیﷺ کانفرنس کے حوالے سے جشن میلاد نبی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف دادو کے رہنما سردار رجب خان شاہانی،کامریڈ حیدر سیال،نورمحمد جویو، نبی بخش ملاح،سید شفقت کاظمی،علی رضا شیخ، نعت خواں توفیق احمد اشرفی،منیر احمد محمدی ،امداد چارن،امداد میمن اور مولوی ڈاتر ڈنو نے حضرت محمدﷺ کی آمد کے ماہ کے حوالے سے ان کی زندگی پر بیان پڑھا اور ان کی زندگی پر روشنی ڈالی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار رجب خان شاھانی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ جوش اور جذبے سے منائیں گے۔