نوابشاہ: جانور مذبح کے بجائے سڑکوں پر ذبح ہونے لگے

244

نواب شاہ (رپورٹ کاشف رضا) نواب شاہ میں مذبح کے بجائے قصاب سرے عام سڑکوں پر جانور ذبح کرنے لگے، شہر کے ہر علاقے میں بیماریاں اور تعفن پھیل رہا ہے، آلائشوں سے اٹھنے والے تعفن کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی، جبکہ مذبح کو لوگوں نے رہائش گاہ بنا رکھا ہے اور مارکیٹ کمیٹی اور بلدیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصاب زیادہ منافع کمانے کیلیے بیمار اور لاغر جانور گاؤں گوٹھوں سے خرید کر لاتے ہیں ایک ٹولہ جس کو شکاری کہا جاتا ہے وہ اس سلسلے میں سرگرم ہے، ان بیماراور نیم جان جانوروں کا گوشت عام لوگوں کے ساتھ شہر کے اندر اور شاہراہوں کے ہوٹلوں اور بیرون شہر سپلائی کرتا ہے۔ محکمے کا نچلے درجے کا ملازم ذبح کر دہ گوشت پر مہر لگا کر پاس کردیتاہے اور محکمے کے ذمے دار مبینہ طور پر ماہانہ بھتا وصول کررہے ہیں۔ شہریوں نے سرعام ذبح کرنے، مذبح میں ذبح صحت مند جانور کے گوشت کی مارکیٹ میں فروخت پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔