اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کے صدر محمد زاہد قریشی، سینئر نائب صدر محمداحسان عباسی اور نائب صدر محمد عقیل عباسی نے 16 سال قبل اسلام آباد، مظفر آباد سمیت ملک
کے دیگر حصوں اور آزاد کشمیر میں زلزلے سے شہید ہونے والے تاجروں کی یاد میں تعزیتی بیان میں کہا کہ 16 برس گزر جانے کے باوجود بھی اس زلزلے کی تباہ کاریوں کا خوف ذہن پر ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں شہدا کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔