جیکب آباد: ملزمان بیکری سے رقم، موٹر سائیکل، موبائل لوٹ کر فرار

182

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات، 3 مسلح افراد نے بیکری کے عملے کو لوٹ لیا، شہر سے 3 موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود میں واقع جڑیا چوک کے قریب 3 مسلح افراد نے بیکری میں داخل ہوکر عملے کو یرغمال بنا لیا، بیکری کے مالک ممتاز سرکی اور کام کرنے والے مزدوروں سے 4 موبائل فون،15ہزار سے زائد نقدی اور نئی موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے۔ علاوہ ازیں سٹی تھانہ کی حدود ڈی سی روڈ سے محمد عثما ن سومرو کی نئی سی ڈی موٹر سائیکل، فیملی لائن سے گھر کے باہر کھڑی ڈاکٹر قادر بخش ابڑو کی موٹر سائیکل جبکہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے ڈیرہ الہیار سے آنے والے میر احمد مرہیٹو کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، واقعات کی رپورٹ متاثرین نے متعلقہ تھانوں پر درج کرادی ہے۔