گوادر(جسارت نیوز)آل پنجگور شہید یاسر جان انٹر کلبز کرکٹ ٹورنامنٹ2021 کا فائنل میچ 5 اکتوبر کو خلیل کاشانی کلب اور شوہاز کلب کے درمیان کھیلا گیا۔خلیل کاشانی کلب نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پہ 200 رنز بناے ۔جواب میں شوہاز کلب نے تمام کھلاڑی آوٹ ہونے پر صرف84 رنز بناسکی۔ اسطرح کاشانی کلب نے یہ میچ 116 رنز سے جیت لیا۔ میچ میں کاشانی کلب کے حمل نے 5 نوید نے 3 اور صغیر نے 51 رنزبنائے۔شوہاز کلب کے بیٹسمین ایوب نے 22 اور عمران 20 رنز اور شاہد نے دو وکٹ حاصل کیے۔حمل کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قراردیاگیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رحمدل تھے۔دیگر مہمانان گرامی میں پرویز احمد سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن پنجگور،جناب فخر الدین سابقہ صدر ڈسٹرکٹ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن پنجگور، بابولیاقت حسین، محمد وسیم,امان اللہ، حاجی طارق عزیز، کاکا خدارحم، چنگیز وہاب، شاہ نواز سابقہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن پنجگور، حامد ابراہیم صدر ینگ اسپورٹس، حاجی بلال بنگلزئی بانی ینگ اسپورٹس کرکٹ اکیڈمی، عظمت اللہ کپتان ینگ اسپورٹس موجود تھے۔اس موقع پرٹورنامنٹ آرگنائزر ظہیر سید صدر سی سی اے پنجگور رحمدل نے رنر ٹیم کے لیے10 ہزار اور ونر ٹیم کے لئے15 ہزار کیش دیا اسکے علاؤہ ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے 50 ہزار کا اعلان کیا۔