پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گی

648

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم میں 3 تبدیلیوں کے ساتھ حتمی ٹیم کے اعلان کے بعد قومی ٹیم کل سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔ 7روزہ تیاری کے سلسلے میں نیشنل ہائی پرفارمینس سینٹر میں 15 رکنی اسکواڈ جمع ہوگا۔ اس کے علاؤہ ایل سی سی اے لاہور میں بھی ٹرینگ سیشنز ہونگے۔ جمعہ مبارک کے روز سے کھلاڑی اور ان کی فیملی کووڈ 19 کے ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے ببل میں چلے گئے۔ اس سلسلے میں ٹیسٹنگ کی منفی رپورٹ آنا شرط ہے ورنہ وہ اس دائرے سے علیحدہ ہو جائیں گے ۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم میگا عالمی کپ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو امارات روانہ ہوگی۔