سراج الحق 17اکتوبر کو اسلام آبادمیں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

230

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام حلقہ این اے 53کا ورکرز کنونشن 17اکتوبر بروز اتوار شام 4 بجے سر سید میموریل ہال میں منعقد ہو
گا ، ور کرز کنونشن سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ،امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا ، این اے 53کے گروپ لیڈر محمد کاشف چودھری خطاب کر یں گے ، اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گی ۔