نواب شاہ (نمائندہ جسارت)کمشنرشہید بینظیرآباد ڈویژن سید محسن علی شاہ کی زیر صدارت جشن عیدمیلادالنبی ﷺکے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اجلاس آج کمشنر آفیس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سید محسن علی شاہ نے کہا کہ اسلام محبت واخوت کا درس دینے والا مذہب ہے حضرت محمد ﷺ نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ پورے عالم انسانیت کے لیے رحمت بناکر بھیجے گئے 12 ربیع الاول کے دن کو شایان شان طریقے، عقیدت، محبت و امن سے منایا جائے کمشنر نے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایات دیں کہ جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں سیکورٹی،صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں منعقد ہونے والے جلوسوں و ریلیوں کے شرکاء کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنہ نہ کرنا پڑے کمشنر نے تمام علماء کرام سے اپیل کی کہ منعقد کردہ میلاد کی محافل و جلوسوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں و افواہوں پر دھیان نہ دیں کسی بھی شکایت کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کریں کمشنر نے حیسکو اور سیپکو حکام کو ہدایات دیں کہ میلاد کی محفلوں کیاوقات کار اور بلخصوص 11 اور 12 ربیع الاول کو لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اس موقع پر کمانڈر انڈس رینجرز برگیڈئیر محمد رمضان نے اجلاس کو بتایا کہ انڈس رینجرز کی جانب سے سیکورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سندھ پولیس کے ساتھ مل کر پیٹرولنگ اور مرکزی جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے بیک اپ فورس کے طور پر نفری تعینات کی گئی ہے اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز نے اپنے اپنے اضلاع میں جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم شایان شان طریقے سے منانے کے لیے کیے گئے سیکورٹی ودیگر انتظامات کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع و تحصیل سطح پر امن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ محکموں کے افسران سے رابطے میں رہنے اور انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلع سطح پر کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے ہیں۔