آرمی چیف کی فوج کو بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد کی ہدایت

334

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد کی ہدایت کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں تباہ کن زلزلے اور اس کے نقصانات کے ازالے کے لئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو زلزلہ متاثرین کی مدد کی ہدایت کی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں تعینات فوجیوں کو سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کا کہناہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوجی جوان زلزلہ زدگان کی مشکلات میں کمی کیلئے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششیں تیز کریں، زلزلہ سے متاثرہ آبادی کو درپیش مشکلات کو کم کرنے میں انتظامیہ کی مدد کی جائے۔