لاہور: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف مفاہمت کی کوشش کرتی ہیں، لیکن مریم صفدر فوج کے خلاف بیانات دے کر ساری جھاڑو پھیر دیتی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم صفدر اداروں کے خلاف غیرذمہ دارانہ زبان استعمال کرکے اپنے لیئے مسائل پیدا کررہی ہیں،نوازشریف کا وقت گزر گیا ہے، کسی بھی صورت میں پاکستان کے حساس اداروں کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا ہے ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنڈورا لیکس کےذمہ داران کے خلاف وزیراعظم انکوائری کا کہہ چکے ہیں،پنڈورا لیکس میں جوبھی ملوث پایاگیا ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔